۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ حسین انصاریان

حوزہ / حرم امام رضا علیہ السلام کے خطیب نے کہا: بامعرفت زیارت انسان کے نفس کی پاکیزگی کا باعث بنتی ہے۔ دنیا اور آخرت کی خوش بختی اور شخص کے حصے میں آتی ہے جو اہل ایمان اور عمل صالح انجام دیتا ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نامور خطیب استاد شیخ حسین انصاریان نے حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن پیغمبراعظم (ص) میں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اگر ہم دنیا میں اپنے آپ کو امام رضا علیہ السلام کا محبوب بنا لیں تو یقیناً آخرت میں اس امام (ع) کا لطف و کرم ہمارے شاملِ حال ہو گا اور دنیا میں بھی امام علیہ السلام کی دعای خیر ہمارے ساتھ ہو گی۔

انہوں نے سورۂ آل عمران کی آیت نمبر 3 «وَلا تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْیَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُونَ» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اس آیہ کریمہ کے مطابق امام رضا علیہ السلام راہ خدا میں شہید ہوئے ہیں اور وہ زندہ ہیں اور ہر لمحہ ہمارے اعمال پر شاہد ہیں اور ہمارے حالات اور اسی طرح ہمارے ہر اچھے اور برے اعمال سے باخبر ہیں۔

دینی علوم کے اس استاد نے مزید کہا: جس کو یقین ہو کہ امام معصوم علیہ السلام جس حالت میں بھی ہو اور جہاں بھی ہو وہ اس کی آواز کو سنتے ہیں اور اس کے اعمال پر ناظر ہیں تو وہ اپنے اعمال اور کردار کی جانب زیادہ توجہ دے گا۔

حجت الاسلام حسین انصاریان نے کہا: امام رضا علیہ السلام کی معرفت کے ساتھ زیارت انسان کے نفس کی پاکیزگی کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا: ہمیں جس امام کی زیارت کی خدا نے توفیق دی ہے یقینا وہ ہمارے حالات سے باخبر ہیں، وہ ہمارے نامہ اعمال کو دیکھتے ہیں، ہمارے حالات سے آگاہ ہیں، وہ ہمارے باطن سے بھی باخبر ہیں پس ہم نیک اعمال انجام دے کر امام رضا علیہ السلام کے محبوب بن سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .